کیرالا ، اے پی کیلئے کانگریس کے پول پیانلس کی تشکیل

   

نئی دہلی ۔12 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج پارٹی کی کیرالا یونٹ کی الیکشن کمیٹی ، رابطہ کمیٹی او رانتخابی مہم کمیٹی تشکیل دی ۔ ایک بیان میں بتایا گیا کہ اُنھوں نے اس ریاست کیلئے پارٹی کی تشہیری کمیٹی اور میڈیاکوآرڈنیشن کمیٹی بھی بنائی ۔ اس ریاست کے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج مکل واسنک کو کوآرڈنیشن کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا جبکہ کے مرلی دھرن انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ بنائے گئے ۔ آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کے لئے بھی کمیٹیاں تشکیل دی گئیںجہاں الیکشن کمیٹی ، رابطہ کمیٹی ، انتخابی مہم کمیٹی ، تشہیری کمیٹی ، میڈیا کوآرڈنیشن کمیٹی ، منشور کمیٹی و دیگر الیکشن سے متعلق پیانلس کی تشکیل کی گئی ہے ۔ لوک سبھا چناؤ کے علاوہ آندھراپردیش میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔ راہول نے اے پی سی سی کے نائب صدورس اور جنرل سکریٹریز نامزد کئے ۔ دیگر تقررات میں اُنھوں نے آسام ، منی پور ، مہاراشٹرا اور اُترپردیش میں کسان کانگریس کے ریاستی سربراہوں کو نامزد کیا۔