نئی دہلی : ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیرالا ، تلنگانہ ، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ سمیت سات ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔کیرالا میں سب سے زیادہ 533 ایکٹو کیسز، اس کے بعد تلنگانہ میں 96 ، چھتیس گڑھ میں 37 ، جھارکھنڈ میں 36 ، پنجاب میں 28 ، میزورم میں دو اور میگھالیہ میں ایک کیسز بڑھا ہے ۔ وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21،822 نئے کیسز سامنے آئے ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 66 ہزارسے زائد ہو گئی ۔ اس دوران 26،139 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ شفایابی کی شرح 96.04 فیصد ہوگئی ۔ نئے کیسز کے بنسبت صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے ایکٹو کیسز کم ہو کر 4،616 ہوگئے ہے اور ان کی تعداد کم ہوکر 2.57 لاکھ ہوگئی ہے ۔