نئی دہلی ۔ کیرالا اور مغربی بنگال میں راجیہ سبھا کی ایک ایک سیٹ اور مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی ایک سیٹ کے لیے 29 نومبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن نے اتوار کے روز ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ کمیشن نے کہا کہ انتخابات کا نوٹیفکیشن 9 نومبر کو جاری کیا جائے گا جبکہ پولنگ 29 نومبر کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی قائم روایت کے مطابق پولنگ مکمل ہونے کے ایک گھنٹے بعد شروع ہوگی۔ یکم دسمبر کو انتخابی عمل مکمل ہوجائے گا ۔