کیرالا اور ٹاملناڈو میں جمعہ کو لوک سبھاانتخابات پر مسلم تنظیموں کا اعتراض

   

کوزی کوڈ: کانگریس کی قیادت والی یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کی اہم اتحادی انڈین یونین مسلم لیگ اور سمستھا کیرالا سنی اسٹوڈنٹس فیڈریشن جیسی دیگر مسلم تنظیموں نے الیکشن کمیشن سے کیرالا اور ٹاملناڈو میں دوسرے مرحلے میں 26اپریل کو پولنگ کے دن کو ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ 26اپریل جمعہ کا دن ہے اور مسلم کمیونٹی اسے مقدس دن سمجھتی ہے۔ اس کی وجہ سے اجتماعی طور پر نماز ادا کرنے والوں کو تکلیف ہوگی۔