کیرالا: باپ سمیت تین افراد نے نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کی۔

,

   

مالاپورم: ایک 12سالہ نابالغ لڑکی کی اس کے سگے باپ سمیت تین افراد عصمت ریزی کی۔ یہ واقعہ مالاپورم ضلع کے تھریوناگاڑی علاقہ میں پیش آیا۔ ملزمین جن میں متاثرہ لڑکی کا باپ بھی شامل ہے کے علاوہ دیگر دو ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ ملزمین کے خلاف پوسکو کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد لڑکی گم سم ہوگئی تھی۔ اسکول انتظامیہ کی کونسلنگ اور تعاون سے لڑکی نے اس واقعہ سے پردہ ہٹایا۔

اس کے بعد پولیس نے اس واقعہ کی پولیس کو اطلاع دیا۔ لڑکی کو ویلفیر شیلٹر ہوم منتقل کیاگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔