کیرالا حادثہ : مہلوکین کی تعداد 308 ہو گئی

   

وایناڈ: کیرالا کے وایناڈ ضلع میں متعدد مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 308 ہو گئی ہے ۔جمعہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ تقریباً 200 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ راحت اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 195 لاشیں اور 113 انسانی اعضاء نکالے جا چکے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ منگل کو صبح سویرے وایناڈ میں میپاڈی کے قریب پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے کے بعد 213 سے زیادہ افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اس دوران چھ علاقوں کی تلاش کے لیے 40 سرچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔