کیرالا حکومت کے بجٹ پیپر پر مہاتما گاندھی کے قتل کی تصویر

,

   

ترواننتاپورم ۔ /7 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم زیرقیادت کیرالا حکومت نے ریاستی بجٹ کے دستاویزات کے سرورق پر مہاتما گاندھی کے قتل کی تصویر شائع کی ہے ۔ وزیر فینانس تھامس نے زور دے کر کہا کہ اس کا مطلب سیاسی پیام دینا ہے ۔ اپوزیشن کانگریس اور بی جے پی نے اس اقدام کو افسوسناک قراردیا اور کہا کہ حکومت اس اقدام سے گریز کرسکتی تھی ۔ ملک بابو کے قاتلوں کو فراموش نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے قتل کو ہم بھول نہیں سکتے ۔ انہیں ہندو فرقہ پرستوں نے ہلاک کیا تھا ۔