کیرالا خواتین کی تائید میں ممبئی میں خواتین کی انسانی زنجیر

   

ممبئی۔2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سبری مالا مندر میں خواتین کے داخلہ کے مسئلہ کو لے کر آج ممبئی کی ایک ہزار خواتین نے کیرالا خواتین کی تائید میں ایک انسانی زنجیر بنائی۔ منگل کو کیرالا کی تقریباً 35 لاکھ خواتین نے کیرالا ہائی وے پر کیسرگوڈ سے ریاست کے شمالی کونے تک کاندھے سے کاندھا ملاکر دیوار بنائی تھی۔ حکومت کیرالا نے سپریم کورٹ کی ہدیات پر خواتین کے سبری مالا مندر میں داخلہ کی اجازت دے دی تھی جس پر کیرالا میں احتجاج منظم کیا تھا جس کے خلاف خواتین نے طویل انسانی دیوار بنائی تھی۔