-ریاست کیرالہ کے سرکاری اولڈ ایج ہوم میں ایک دوسرے کو پسند کرنے والے ضعیف العمر جوڑے نے شادی کرلی۔ کیرالہ
Kerala: 67-year-old Kochaniyan Menon and a 65-year-old Lakshmi Ammal, tied the knot yesterday at a government-run old-age home in Ramavarmapuram in Thrissur district. pic.twitter.com/EXJeXyv34G
— ANI (@ANI) December 29, 2019
میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے سرکاری اولڈ ایج ہوم میں مقیم 67 سالہ کوچانیا مینن اور 65 سالہ لکشمی امال کے درمیان محبت پروان چڑھی۔ ایک دوسرے کو پسند کرنے والے عمر رسیدہ جوڑے نے بالآخر شادی کرلی۔
شادی کی تقریب روایتی انداز میں رکھی گئی تھی جس میں ڈھول کی تھاپ پر بچیوں نے شادی کے گیت گائے اور دلہا دلہن کو مایوں بھی بٹھایا گیا۔ بچیوں نے رقص پیش کیا اور تمام مقامی رسومات بھی ادا کی گئیں۔
شادی کی تقریب میں عملے کے علاوہ معززین شہر نے بھی شرکت کی اور زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والے جوڑے کے کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دلہا دلہن بھی خوشی سے سرشار تھے۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں تو صارفین نے بھی خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے عملے کی تعریف کی۔