کیرالا سونا اسمگلنگ کیس کا حیدرآباد سے بھی تعلق ؟

   

حیدرآباد۔کیرالا کا سونا اسمگلنگ کیس ملک میں سنسنی خیز ہے اور اس کے تار حیدرآباد سے جڑے ہونے کا پتہ چل رہا ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اس ریاکٹ سے جڑے ہوئے بعض افراد نے حیدرآباد سے کروڑہا روپئے حوالہ کے ذریعہ دوبئی کو روانہ کئے ہیں جس کے ذریعہ سونے کی اسمگلنگ کی جارہی ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے اس ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے کیرالا کے چیف منسٹر کے ایک سکریٹری اور ایک خاتون کے ملوث ہونے کا پتہ چلنے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا اور ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ حیدرآباد سے بھی حوالہ کے ذریعہ بھاری رقومات دوبئی منتقل کی گئی تھیں۔ تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سونے کی اسمگلنگ کیلئے سفارتی چینل کا بھی استعمال کیا جارہا تھا اور اس سلسلہ میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانہ کے پی آر او کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔