کیرالا قرار داد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں : گورنر

   

Ferty9 Clinic

تھرواننتاپورم 2 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر کیرالا عارف محمد خان نے آج کہا کہ کیرالا اسمبلی میں شہریت ترمیمی قانون سے دستبرداری کے مطالبہ پر منظور کردہ قرار داد کی کوئی دستوری یا قانونی حیثیت نہیں ہے ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریت کے مسئلہ پر ریاستوں کا کوئی رول نہیں رہتا کیونکہ یہ مسئلہ مرکزی حکومت کے تحت آتا ہے ۔ قرار داد کی کوئی دستوری یا قانونی حیثیت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریت کا مسئلہ خالصتا مرکزی حکومت کے تحت آتا ہے ۔ اس میں ریاستوں کا کوئی رول نہیںرہتا ۔ ایسے میں پتہ نہیں کیوں اس طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں جو کیرالا میں کوئی مسئلہ ہی نہیں ہیں۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ کیرالا پر ملک کی تقسیم کا کوئی اثر نہیں ہوا تھا گورنر نے کہا کہ کیرالا میں کوئی غیر قانونی تارکین وطن نہیں ہیں۔ گورنر کیرالا نے کنور میں حال ہی میں ختم ہوئی انڈین ہسٹری کانگریس پر بھی تنقید کی جس کیش رکاء نے بھی سی اے اے کے تعلق سے ان کے ریمارکس کو نشانہ بنایا تھا ۔ واضح رہے کہ کیرالا نے سی اے اے کی مخالفت کرتے ہوئے جمعرات کو ایک دن کے خصوصی اجلاس میں اسمبلی میں اس کے خلاف قرار داد منظور کی تھی ۔