ترواننت پورم: کیرالہ میں مزید پانچ افراد زیکا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جس کے بعد اس وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی۔ وزیر صحت وینا جارج نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں چار خواتین شامل ہیں جن میں دو انایرا، ایک کِجہاکّیکوٹّم اور ایک کْنّوکْجھی کی ہیں۔ علاوہ ازیں ایک شخص پتّوم کا رہنے والا ہے۔قبل ازیں کیرالہ میں پہلی بار ایک حاملہ خاتون (24) زیکا وائرس سے متاثر پائی گئی تھی حالانکہ وہ چھ دنوں میں صحتیاب ہو گئی اور ایک خانگی اسپتال میں صحتمند بچے کو جنم دیا۔ کورونا وبا سے نبردآزما کیرالہ میں زیکا وائرس ایک اور بحران کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔