کیرالا: ملک میں پہلی بار کٹے ہوئے بازو کو جوڑدیا گیا

,

   

کوچی؍نئی دہلی: ریاست کیرالا کے شہر کوچی میں واقع امریتا ہاسپٹل میں دو مریضوں کے بازو کی کامیاب سرجری کی گئی۔ ایک مریض امریش ہیں، جن کی عمر 25 سال ہے، جبکہ دوسرے مریض یوسف حسن سعید الزوینی ہیں جن کا تعلق عراق سے ہے۔ان کی عمر 29 سال ہے۔انہیں الکٹرک شاک لگا تھا، جس کی وجہ سے ان کے دونوں ہاتھ نے کام کرنا بند کردیا تھا۔کیرالا میں مہلک سڑک حادثات کا شکار ہونے والے عطیہ دہندگان سے کٹے ہوئے اعضا کی سرجری کی گئی۔ امریش اور یوسف حسن حال ہی میں اپنا چیک اپ کرانے ہاسپٹل میں آئے تھے۔ امریتا ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ دونوں اب ٹھیک ہو رہے ہیں۔ امریش نے کوچی کے امریتا ہاسپٹل کی ہینڈ ٹرانسپلانٹ ٹیم سے رابطہ کیااور اس کے بعد ستمبر 2018 میں کیرالا نیٹ ورک فار آرگن شیئرنگ سے خود کو رجسٹرڈ کرا لیا۔ 54 سالہ ونود سڑک حادثے کا شکار ہوگئے تھے، جنوری 2022 میں اسے برین ڈیڈ قرار دیا گیا تھا۔ ونود کے اہل خانہ نے اس کے اعضاء بشمول ہاتھ عطیہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ ڈاکٹر سبرامنیم ایر اور ڈاکٹر موہت شرما کی قیادت میں ایک ٹیم تیار ہوئی۔ جس میں 20 سرجن اور 10 انستھیسیسٹ شامل تھے۔ پھر یہ مشکل ترین سرجری کامیابی کے ساتھ انجام پائی۔ امریتاہاسپٹل کے سنٹر فار پلاسٹک اینڈ ری کنسٹرکٹیو سرجری کے سربراہ ڈاکٹر سبرامنیم ایر نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ اور نایاب آپریشن تھا جو مسلسل 18 گھنٹوں تک جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دنیا میں صرف تین کندھے سمیت پورے بازو کے ٹرانسپلانٹ کیے گئے ہیں، اور یہ ہندوستان میں پہلا ہے۔