کیرالا میں آج سہ روزہ قومی کانفرنس سے ایم ایل سی کے کویتا خطاب کریں گے

   

نظام آباد ۔ ایم ایل سی نظام آباد کے کویتا کیرلا قانون ساز اسمبلی کی جانب سے اگست میں منعقد ہونے والے اجلاس فیصلہ ساز ادارہ جات میں ”خواتین کی کم نمائندگی” کے عنوان پر خطاب کریں گی۔ نیشنل ویمن لیجیسلیٹرس کانفرنس سے ریتو کھنڈوری، (اسپیکر، اتراکھنڈ ودھان سبھا)، اینی راجے،(نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن)، کے ساتھ رکن قانون ساز کونسل کویتا خطاب کریں گی۔ اس اجلاس کی نظامت رکن پارلیمان ریمیا ہری داس کریں گی۔نیشنل ویمن لیجیسلیٹر کانفرنس، کیرلا کے ترونتا پورم میں 25 سے 27 ؍مئی 2022 تک منعقد ہوگی۔ اس سہ روزہ قومی کانفرنس میں مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اراکین اسمبلی و اراکین قانون ساز کونسل شر کت کریں گے۔