نئی دہلی ۔ کیرالا میں کانگریس پارٹی نے ایک 40 رکنی ریاستی الیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ یہ کمیٹی کیرالا اسمبلی کے مجوزہ انتخابات کیلئے قائم کی گئی ہے جس میں کئی سابق مرکزی وزراء بشمول اے کے انٹونی اور ششی تھرور شامل ہیں۔ اس کمیٹی کو کانگریس صدر سونیا گاندھی نے تشکیل دیا ہے جس میں سابق چیف منسٹر اومن چنڈی ‘ کیرالا کانگریس کے صدر ایم رامچندرن ‘ سابق مرکزی ومراء اے کے انٹونی و ششی تھرور اور کیرالا اسمبلی میں قائد اپوزیشن رمیش چینی تھالہ بھی شامل ہیں۔ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ سابق مرکزی وزراء وائیلار روی ‘ کے وی تھاس ‘ ششی تھرور اور سابق نائب صدر نشین راجیہ سبھا پی جے کورئین بھی اس میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سینئر قائدین کے سی وینوگوپال ‘ پی سی چکو اور کے سریش بھی شامل ہیں۔ کیرالا میں اسمبلی انتخابات کے ماہ مئی میں انعقاد کا امکان ہے ۔