کیرالا میں اعلیٰ ذاتوں کے ہندوؤں کی نئی سیاسی جماعت کا قیام

   

کوچی ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں اعلیٰ ذات کی ہندو برادریوں میں ایک نئی سیاسی جماعت ’’ڈیموکریٹی سوشل جسٹس پارٹی‘‘ قائم کی ہے جس کا مقصد ایسی تمام برادریوں کو متحد کرنا ہے جن کا مذہب یا ذات پات کی بنیاد پر تحفظات میں احاطہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس پارٹی نے کہا کہ اس کو زیادہ تر نائر برادری کے علاوہ نمبیار، وریئر ، شیوا ویلالا سے تائید حاصل ہوگی ۔