کیرالا میں امریکی خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی

   

نئی دہلی: امریکہ سے کیرالا آنے والی ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔44 سالہ امریکی خاتون کولم میں واقع ایک آشرم میں 22 جولائی کو آئی ہوئی تھی۔31 جولائی کو وہ تنہا سمندر کے ساحل پر گئی ہوئی تھی کہ اس وقت وہاں دو افراد پہنچے، انہوں نے خاتون کو شراب یعنی رم پلائی اور اس کے بعد جیسے ہی اسے نشہ ہو گیا نوجوان امریکی خاتون کو اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر سنسان مقام پر لے گئے۔ملزمین نے خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔ یکم اگست کو خاتون نے پولیس سے شکایت کی جس پر پولیس نے دو ملزمین کو حراست میں لے لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔