کیرالا میں انفیکشن سے پاک کرنے موٹر سیکل سواروں پر چھڑکاؤ

,

   

٭ کیرالا میں حکام نے کہا کہ وہ صفائی کیلئے صابن اور پانی کا استعمال کررہے ہیں۔ ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد یہ بات کہی گئی جس میں دکھایا گیا کہ عہدیدار کیرالا۔ کرناٹک سرحد پر تقریباً 40 موٹر سائیکل سواروں کو انفیکشن سے پاک کرنے کیلئے ان پر اسپرے سے چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ انفیکشن سے پاک کرنے کا یہ عمل بلاتفریق مذہب، ذات اور پس منظر کے کیا جارہا ہے جو سخت احتیاطی اقدامات کا حصہ ہے۔ اسی طرح کا ایک ویڈیو اترپردیش سے بھی منظرعام پر آیا ہے۔