کیرالا میں ایک نئی اوپن یونیورسٹی کا قیام

   

Ferty9 Clinic

خانگی تعلیمی اداروں کے نصاب منسوخ، یونیورسٹی کی تمام سرگرمیاں آن لائین
ترووننتاپورم۔12 جون (سیاست ڈاٹ کام) کریلا کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی جی ایم کے خطوط پر ایک کھلی یونیورسٹی قائم کی جائے۔ یہ بات ریاستی تعلیمی وزیر کے ٹی جلیل نے بتائی اس پرجیکٹ کے قیام کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے پروفیسر پرکاش کا خصوصی افسر کی حیثیت سے تقرر کیا گیا تھا۔ پروفیسر پرکاش کی رپورٹ پر بحث و مباحث کے بعد جلیل کے بیان کے مطابق مذکورہ یونیورسٹی تعلیمی سال 2020-21 سے کام کرنا شروع کردے گی۔ جلیل نے کہا کہ حکومت کے لیے کوئی اضافی ذمہ داری نہیں ہوگی۔ یونیورسٹی مختلف جامعات کے فاصلاتی تعلیم کے محکمہ جات کے عملے اور سہولتوں کو استعمال کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر جامعات میں خانگی اداروں کی طرف سے متعدد نصابوں رجسٹریشن کو رواں سال ختم کردیا جائے گا اور تعلیمی سال 2020-21 سے طلباء اوپن یونیورسٹی میں اپنے آپ کو رجسٹر کرواسکیں گے۔ یہ نئی یونیورسٹی ہنرمندی پر مبنی اور فنی مہارت کو فروغ دینے والے نصاب شروع کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں داخلہ امتحان، پرچوں کی جانچ، انتظامیہ اور یونیورسٹی سے متعلق رکھنے والی دیگر چیزیں تمام آن لائین انجام دی جائیں گی۔ اس یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ گزشتہ اکٹوبر کو کیا گیا تھا۔