کیرالا میں جگہ جگہ فٹبالرس کے بڑے بڑے کٹ آوٹس

   


ترواننت پورم۔ دوحہ میں چند گھنٹوں میں فیفا ورلڈ کپ کا بگل بجنے سے قبل ہی فٹ بال کے دیوانی ریاست کیرالا کے لوگوں نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ ساتھ کئی سوپر اسٹارس کے کٹ آؤٹ بھی لگائے ہیں۔ ارجنٹینا کے عظیم لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور برازیل کے نیمر جونیئر کے زبردست کٹ آؤٹریاست میں ہر جگہ جگہ لگادئے گئے ہیںکیونکہ کیرالا میں فٹ بال کے تمام سوپر اسٹارز کے لیے ایک وقف پرستار کلب موجود ہے۔تمیم بن حمد الثانی کا کٹ آؤٹ توجہ کا مرکز ہے۔ دبئی میں مقیم ایک تاجر عبدالرحمن جو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ٹی وی پر فٹ بال دیکھنے کے لیے یہاں چھٹیوں پر ہیں، نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا قطر ایک چھوٹا ملک ہے اور وہ ورلڈکپ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ شکریہ کے طور پرہم نے سوپر اسٹارز میسی اور رونالڈو کے ساتھ قطر کے لیڈرکاکٹ آؤٹ کھڑا کرنے کا سوچا۔کنور ضلع کے ہرچور پنچایت میں، فٹ بال کے دیوانے شائقین نے اپنے گھروں کو ارجنٹینا کے رنگوں میں رنگ دیا ہے اور ایک بسٹ چوراہے پر میسی کا ایک بہت بڑاکٹ آؤٹ نظر آ رہا ہے۔