کیرالا میں ساتویں جماعت تک اسکولس بند

   

Ferty9 Clinic

تھرواننتاپورم : کورونا وائرس کے پھیلنے کو دیکھتے ہوئے کیرالا حکومت نے ساتویں جماعت تک کے اسکولس کو بند کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ تمام عوامی پروگرامس کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ مارچ کے اختتام تک کیلئے کیا گیا ۔ چیف منسٹر پی وجئین نے تمام تعلیمی اداروں اور ٹیوشن کلاسیس و مدرسوں سے کہا کہ وہ ختم مارچ تک جماعتیں نہ چلائیں۔