کیرالا میں سیاستدانوں کے قتل کے بعد علاقہ میں حکم امتناع

   

الاپوزا : کیرالہ کے الاپوزا ضلع میں 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دو سیاسی قتل نے ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ واقعہ کے بعد ضلع میں پیر تک حکم امتناعی نافذ کر دیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے او بی سی مورچہ کے ریاستی سکریٹری اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے سکریٹری کو 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں الاپوزا میں قتل کر دیا گیا ہے ۔بی جے پی لیڈر رنجیت سری نواسن کا مبینہ طور پر ایس ڈی پی آئی کارکنوں نے اتوار کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کر دیا تھا۔وزیر اعلیٰ وجین نے ایک پیغام میں پولیس کو ہدایت دی ہے کہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحد ہو جائیں جو سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کیرالا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وی ڈی ساتھیسن نے الزام لگایا کہ اس حملے کے پیچھے مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش تھی۔