تھرواننتا پورم ۔ 12 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کیرالا پی وجین نے آج کہا کہ پارلیمنٹ کے منظورہ شہریت (ترمیمی) بل پر اس ریاست میں عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔ شمالی کیرالا میں مقامی کالج کے سینکڑوں اسٹوڈنٹس نے جلوس نکالا اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا پتلا جلایا۔ کانگریس زیر قیادت یو ڈی ایف نے بھی کیاب اور مختلف دیگر مسائل کے خلاف اسٹیٹ سکریٹریٹ کے روبرو احتجاج کیا ۔ شہریت بل کی راجیہ سبھا میں منظوری کے ایک روز بعد وجین نے بی جے پی زیر قیادت حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ اس غیر دستوری بل کی کیرالا میں کوئی جگہ نہیں اور ریاست اس پر عمل آوری نہیں کرے گی۔
