ویاناڈ کی قبائیلی بستیوں کے تقریباً 3 ہزار امیدوار کامیاب
ترواننتاپورم۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا نے خواندگی کے میدان میں ایک اور زبردست کارنامہ انجام دیا ہے۔ ویاناڈ کی قبائیلی بستیوں کے 2,993 امیدواروں نے ایک سرکاری ادارے کی جانب سے منعقدہ خانواندگی کے امتحان میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 85 سالہ کیمبی جو پڈاجی کنو کالونی کی رہنے والی ہیں وہ تمام امیدواروں میں سب سے زیادہ معمر ہیں۔ انہوں نے کیرالا کے ریاستی خواندگی مشن کے شمالی ضلع کے خصوصی قبائیلی خواندگی کا دوسرا مرحلہ بھی کامیاب کرلیا ہے۔ 18 سالہ سنتھی جو ویلاری کالونی کی رہنے والی ہے وہ ان نئے تعلیم یافتہ افراد میں شامل تھی۔ اس امتحان کے بعد وہ قبائیلی افراد جنہوں نے تعلیمی جماعتوں میں شرکت کرکے تعلیم یافتہ دنیا کا حصہ بن چکے ہیں اور جنہوں نے کے ایس آئی ایم کے ذریعہ خود کلی خواندگی کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی تعداد اب 7302 ہوگئی ہے۔ حصول تعلیم کے دوسرے مرحلے میں کامیاب ہونے والوں کا اوسط 98.9 فیصد ہے۔ کامیاب ہونے والوں کی اکثریت عورتوں پر مشتمل ہے۔
