کیرالا میں قرنطینہ میں ایام گزارنے والوں کو کتابوں اور جرائد کی فراہمی

   

ویاناڈ (کیرالا) ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویاناڈ ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے ایک منفرد اسکیم لانچ کی ہے جس کے تحت کورونا وائرس وباء کے پیش نظر جو افراد اپنے اپنے مکانات میں حالتِ قرنطینہ میں ہیں، انہیں کتابیں اور رسائل فراہم کئے جائیں گے ۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ میں کو رونا وائرس کی روک تھام کے لئے رہنمایانہ خطوط پر مشتمل ورقیئے بھی تقسیم کئے گئے تھے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر عدیلہ عبداللہ نے کہا کہ ہماری جانب سے یہ ایک مثبت عمل ہے اور خاص طور پر ان کے لئے جو قرنطینہ میں ہیں اور اپنے اپنے مکانات میں ’’تنہائی‘‘ اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ ہم ان کو کتابوں اور جر ائد بھیج کر یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ سماج ان کا دشمن نہیں ہے بلکہ سماج کی بھلائی اور صحت کیلئے ہی انہیں الگ تھلگ کیا گیا ہے۔ اس وقت پورا سماج ان کے ساتھ ہے ۔ جیسے ہی ان کے قرنطینہ کے ایام ختم ہوجائیں گے ، وہ اپنی معمول کی زندگی کی جانب لوٹ آئیں گے۔