کیرالا میں لاک ڈاون کے برقی بلز پر 50 فیصد سبسڈی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ کیرالا میں لاک ڈاون کے دوران جو برقی بلز جاری کئے گئے ہیں ان پر 50 فیصد سبسڈی دینے کا ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے ۔ اس کے علاوہ صارفین کو یہ گنجائش بھی دی گئی ہے کہ وہ 5 اقساط میں یہ بل ادا کریںاور بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے کوئی کنکشن کٹ نہیں کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر پی وجئین نے یہ اعلان کیا تھا ۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ فبروری سے مئی تک عموما برقی کھپت زیادہ ہوتی ہے لیکن چونکہ اس بار لاک ڈاون تھا برقی کی کھپت بہت زیادہ ہوئی ہے کیونکہ تمام افراد خانہ گھروں ہی میں تھے ۔ لاک ڈاون میں ریڈنگ بھی نہیں لی گئی تھی اس لئے چار ماہ کا ایک ساتھ بل جاری کیا گیا تھا ۔ اب اس میں 50 فیصد سبسڈی دی جائیگی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں برقی شرحوں میں یا سلاب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے تاہم عوام کی جانب سے انتہائی بھاری بلوں کی شکایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت نے برقی بورڈ کو ہدایت دی کہ ان شکایات کا جائزہ لیا جائے اور اگر کچھ غلطیاں ہیں تو ان کا ازالہ کیا جائے ۔ اس کو دیکھتے ہوئے بورڈ کی جانب سے بلز پر سبسڈی اور اقساط پر ادائیگی کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔