ترواننت پورم، 23 جنوری(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں ایک پروگرام میں کیرالا سے چلنے والی تین امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب کیرالا میں امرت بھارت ایکسپریس ٹرین کا آغاز ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے تریشور۔گرووایور مسافر ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جس سے روزمرہ کے کاموں کیلئے سفر کرنے والے مسافروں کو بڑی سہولت ملے گی۔ ریلوے بورڈ نے کہا کہ آج جنوبی ہند میں ریل سفر کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے روانہ کی گئی یہ ٹرینیں مسافروں کو تیز، محفوظ، آرام دہ اور کم خرچ سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔