کیرالا میں کار کے اندر ماڈل کی اجتماعی عصمت ریزی

   

تروتننتاپورم:کیرالہ کوڈنگلور کے رہنے والے تین افراد نے جمعرات کی رات اپنی گاڑی میں کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی۔پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ چلتی ہوئی گاڑی کے اندر انیس سالہ ماڈل کی مبینہ عصمت دری کے الزام میں ایک خاتون سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ جو شہر کے ککناڈ کی ساکن ہے، اس کو اپنی ایک دوست راجستھانی خاتون نے ڈی جے پارٹی میں مدعو کیا اور پھر پارٹی کے دوران اس کا مردوں سے تعارف کرایا گیا تھا۔ملزم نے ماڈل کو نشے میں دھت ہونے کے بعد بار سے اپنی گاڑی میں بٹھایا اور پھر اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا طبی شہادتوں کے مطابق وہ زخمی تھی اور جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد انہوں نے متاثرہ کو ککناڈ میں چھوڑ دیا۔یہ معاملہ ایک پرائیویٹ اسپتال کی طرف سے پولیس کو رپورٹ کرنے کے بعد سامنے آیا جہاں متاثرہ کو اس کی روم میٹ نے داخل کرایا۔