تمام طالبات کو 1000 روپئے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ، راہول گاندھی کی انتخابی مہم
حیدرآباد۔31۔مارچ(سیاست نیوز) کیرالہ میں کانگریس کو اقتدار حاصل ہونے پر ریاست میں خاتون کو چیف منسٹر بنایا جائے گا!قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے کیرالہ میں جاری انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہو ںنے پتھوپلی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں خواتین کو خودمختار بنانے اور انہیں عملی سیاست میں سرگرم حصہ لینے کے اہل بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ چیف منسٹر کے عہدہ تک پہنچ سکیں۔ انہو ںنے کیرالہ انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی ضمانتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس کو کیرالہ میں اقتدار حاصل ہوتا ہے تو ایسی صورت میں کیرالہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ کالج جانے والی تمام طالبات کو کانگریس کے اقتدار میں آنے پر 1000 روپئے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیرالہ کی سیاست میں خواتین کو سرگرم دیکھنے کے متمنی ہیں‘ اسی جملہ کے ساتھ انہوں نے کہا کہ درحقیقت وہ کیرالہ میں خاتون چیف منسٹر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ان کے ان ریمارکس پر عوام کی جانب سے زبردست جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے ان جملوں کا خیرمقدم کیاگیا۔انہو ںنے برجستہ کہا کہ ان کے ان ریمارکس پر مرد حضرات تالیاں نہیں بجا رہے ہیں۔
وزیراعظم مودی نے ہندوستان کا مستقبل داؤ پر لگادیا : راہول
حیدرآباد۔31۔مارچ(سیاست نیوز) ہندستان کے 140کروڑ عوام جانتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندستان کے مستقبل کو سرینڈر کردیا ہے۔ قائد اپوزیشن لوک سبھا و کانگریس قائد راہول گاندھی نے روپئے کی گرتی ہوئی ساکھ اور متاثر ہورہی معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ ریمارکس کئے ۔ انہو ںنے کہا کہ ملک میں حصص بازار گراوٹ کا شکار ہے‘ روپئے کی قدر گھٹ رہی ہے‘ معیشت تباہ ہوچکی ہے اس کے باوجود حکومت کی جانب سے اقدامات کے بجائے صورتحال سے لاپرواہی کا اظہار کیا جا رہاہے۔ انہوں نے ملک کی معیشت کی اس صورتحال کے متعلق کہا کہ ’’وزیر اعظم‘‘ ملک کے مفادات سے متعلق مفاہمت کرچکے ہیں ۔ انہوں نے روپیہ کی قدرمیں گراوٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ روپیہ اب 95سے 100 روپئے کی راہ پر گامزن ہے جبکہ اسٹاک مارکٹ میں سرمایہ کار برباد ہورہے ہیں۔ شہریوں کی بچت ختم ہوچکی ہے اور ملک بھر میں شہریوں کے لئے پکوان گیس دستیاب نہیں ہے لیکن وزیر اعظم بے چین ہیں تاکہ اپنی ساکھ اور اپنے معاشی مفادات کے کو محفوظ کر سکیں۔ راہول گاندھی نے اپنے X اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’ہندستان کے مستقبل ‘کو سرینڈر کرواچکے ہیں۔انہوں نے اسٹاک مارکٹ میں 2 فیصد کی گراوٹ کے علاوہ روپیہ کی قدر میں ریکارڈ کی جانے والی گراوٹ کے بعد یہ ریمارکس کئے ہیں۔3
انہوں نے کہا کہ ہم کیرالہ کی ترقی کے لئے خواتین کو سرکردہ عہدوں پر لانا چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ کیرالہ کی خواتین اہم عہدوں پر پہنچیں اور آزادی کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق ملازمت اور تجارت کے علاوہ اپنی مرضی کے کام کرسکیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ خواتین کو ان کی مرضی اور آزادی کے ساتھ زندگی گذارنے کے سلسلہ میں پہلی پہل انہیں مفت سفری سہولتوں کی فراہمی ہے۔ 3