تھرواننتاپورم ۔ 3 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان میں کورونا وائرس کے تیسرے کیس کی اطلاع ہے ۔ چین کی ووہان یونیورسٹی سے ہندوستان واپس ہوئے کیرالا کے طالب علم کی طبی جانچ پر وہ مثبت پایا گیا ۔ کیرالا کی وزیر صحت کے کے شیلجہ نے بتایا کہ کسراگاڈ کے ایک ہاسپٹل میں متاثرہ طالب علم کو علحدہ وارڈ میں رکھا گیا ہے جس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ اتوار تک (104) نمونوں کی جانچ کی گئی جن کے منجملہ تین مثبت پائے گئے ۔ یہ کیرالا سے تیسرا کیس ہے جو مثبت پایا گیا اس کے بعد حکومت کی جانب سے اس کو روکنے کے اقدامات میں تیزی پیدا کردی گئی ہے ۔