کیرالا میں گزشتہ سال ریکارڈ 1.88کروڑ دیسی سیاحوں کی آمد

   

ترواننتا پورم : کیرالا میں گزشتہ سال ریکارڈ 1,88,67,414گھریلو سیاحوں کی آمد ہوئی۔ ریاست کے سیاحتی وزیر پی اے محمد ریاض نے منگل کو کیرالا اسمبلی کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ گھریلو سیاحو ں کے آمد میں 2022 میں 1,83,84,233کے پہلے کورونا اعداد کے مقابلے میں 2.63فیصدکی تیزی درج کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال سب سے زیادہ سیاح چھ ضلعوں ، پٹھان متھٹا، اڈوکی،وائناڈ،الپوجھا،ملپورم اور ترواننتپورم میں پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ضلعوں کے مقابلے میں ارناکولم نے 2022 میں گھریلو سیاحوں کے آمد میں اول درجہ حاصل کیا ۔