کیرالا میں ہاتھی کی موت ‘ خاطیوں کی اطلاع پر انعام کا اعلان

   

حیدرآباد 5 جون ( پی ٹی آئی ) کیرالا میں ایک ہتھنی کی موت پر برہم شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے خاطیوں کسے متعلق اطلاع دینے والوں کو شخصی طور پر دو لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ بی ٹی سرینواسن نامی شخص نے اس انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ جب کوئی بڑا جرم ہوتا ہے اور پولیس و حکومت کو کوئی سراغ نہیں ملتا ہے تو اطلاع دینے والوں کو انعام کا اعلان کیا جاتا ہے ۔ یہی طریقہ کار جانوروں کے تعلق سے بھی اختیار کیا جانا چاہئے کیونکہ کیرالا میں کئی ہاتھیوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کا رقمی اعلان اس لئے کر رہے ہیں تاکہ دوسروں کو جانوروں کو ہلاک کرنے میں عار محسوس ہواور ان میں خوف پیدا ہوسکے ۔ سرینواسن نے کہا کہ کیرالا میںہتھنی کی موت جیسے واقعات ہوتے رہتے ہیں تاہم سوشیل میڈیا اور اخبارات میں اس پر کچھ وقت تک صدمہ اور ناراضگی کا اظہار کیا جاتا ہے اور پھر فراموش کردیا جاتا ہے ۔ تاہم اس کی روک تھام کیلئے سخت کارروائی ہونی چاہئے ۔