تروننتاپورم : کووڈ کے تین سرگرم معاملات کے پیش آنے اور بے مثال کووڈ کے عروج کے بعد کیرالا کے چیف منسٹر پی وجیئن نے آج اعلان کیا کہ ہفتہ سے 16مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ ششی تھرن نے کہا کہ یہ واحد راستہ ہے جس سے ہم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔
سیٹلائٹ ٹی وی پر میانمار کا امتناع
کولکتہ : میانمار کی فوجی جنتا نے حکومت کی سیکورٹی کو خطرہ کے پیش نظر سیٹلائٹ ٹی وی پر مکمل امتناع اور انٹرنیٹ و صحافت پر محدود پیمانے پر امتناع عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ فوجی جنتا نے دعویٰ کیا کہ یہ غیر قانونی تنظیمیں اورمیڈیا ایسی خبریں سیٹلائٹ پر نشر کررہے ہیں جس سے حکومت کی صیانت کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔