کیرالا میں یوکے جی کی طالبہ کلاس روم میں سوگئی کئی گھنٹوں تک کمرہ بند

   

پالکڈ ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے ضلع پالکڈ نے یو کے جی کی طالبہ کلاس روم کے اندر سو گیا جبکہ اس کی ٹیچر نے غیرارادی طور پرکلاس روم کو قفل ڈال دیا۔ جب اس کے والدین کو پتہ چلا کہ ان کی لڑکی اسکول سے نہیں آئی تو وہ تلاش کرنے لگے۔ ڈھونڈتے ہوئے اسکول پہنچے تو معلوم ہوا کہ ان کی لڑکی کو کلاس روم میں بند کردیا گیا ہے۔ ٹیچر نے یہ اعتراف کیا کہ اسے یہ پتہ نہیں تھاکہ کلاس روم کے اندر طالبہ محوخواب ہے۔