٭ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ کیرالا کی سی پی آئی (ایم) زیرقیادت حکومت کیرالا میں بی جے پی اور آر ایس ایس کارکنوں کی ہلاکت کی ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیرالا میں کم از کم 120 بی جے پی اور آر ایس ایس کارکنوں کو سیاسی انتقام کے سبب ہلاک کردیا گیا ہے، مگر حکومت اس بارے میں کسی بھی تحقیق سے گریز کررہی ہے ۔امیت شاہ کے اس بیان پرسی پی آئی (ایم) کے ارکان نے شدید اعتراض کیا اور کہا کہ ریاست میں ان کی پارٹی کے ارکان کو بھی ہلاک کیا گیا ہے ۔