کیرالا میں 22 ستمبر کو عالمی انشورنس اسکیم کا افتتاح

   

ترواننت پورم، 14 ستمبر (یو این آئی) کیرالا کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین 22 ستمبر کو غیر مقیم کیرالہ باشندوں کے لیے عالمی صحت اور حادثاتی انشورنس اسکیم ‘نورکا کیئر’ کا افتتاح کریں گے ۔نورکا روٹس کے زیر انتظام یہ اسکیم یکم نومبر (کیرالا پروی دیوس) سے نافذ ہوگی، جو دنیا بھر کے ملیالی تارکین وطن کو جامع انشورنس کور فراہم کرے گی۔ وزیر خزانہ کے . این. بالگوپال اس تقریب کی صدارت کریں گے ۔اس اسکیم کے بارے میں مزید معلومات 24×7 نورکا عالمی رابطہ مرکز کے ٹول فری نمبروں ۔ 1800 425 3939 (ہندوستان) یا 91-8802 012 345 بیرونِ ملک مسڈ کال سروس) کے ذریعہ حاصل کی جا سکتی ہیں۔اس افتتاح کے لیے تارکین وطن کے نمائندوں کی ایک آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ، جس میں نورکا روٹس کے ریزیڈنٹ وائس چیئرمین پی۔ سری رام کرشنن اور سرپرست کے طور پر تارکین وطن فلاحی بورڈ کے صدر غفور پی۔ لیلیج، صدر کے طور پر کیپامنگلم کے رکن اسمبلی ٹائسن ماسٹر اور نائب صدر کے طور پر لوکا کیرالا سبھا کے ڈائریکٹر آصف کے ۔ یوسف شامل ہوں گے ۔ بورڈ کے رکن سجیوا تھائکڑ اس کے کنوینر ہوں گے ۔

چین کمیونسٹ پارٹی کی ٹیم کا کیرالا سی پی آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ
ترواننت پورم، 14 ستمبر (یو این آئی) چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کے ابیک وفد نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے کیرالہ ریاستی کونسل ہیڈکوارٹر ایم این اسمارک کا دورہ کیا ہے ۔ یہ وفد کیرالا میں سی پی آئی کے ساتھ اپنے پارٹی تعلقات کو مضبوط کرنے اور ریاست کے سیاسی تجربہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے آیا تھا۔تین رکنی وفد میں ہی مینگ، ژو یوو ہوئی اور گوو ڈونگ ڈونگ شامل تھے ۔ ان سب کا سی پی آئی کے رہنماؤں نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ سی پی آئی کے قومی ایگزیکٹو رکن کے ۔ پرکاش بابو نے مہمانوں کا گلدستے کے ساتھ استقبال کیا، جبکہ پارٹی کے قومی کونسل کے رکن اور ریاست کے خوراک و شہری فراہمی کے وزیر جی۔آر۔ انل نے ان کو شال بھینٹ کی۔ اس موقع پر مہمانوں کو ایک خصوصی یادگاری تحفہ بھی پیش کیا گیا۔