تھرواننتاپورم : انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کوچین برانچ نے چیف جسٹس کیرالا ہائیکورٹ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے یہ اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ کیرالا میں 65 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ڈائمنڈ پرنسیس بحری جہاز کے جملہ 3,700 افراد میں سے سات سو افراد متاثر قرار پائے ہیں۔ اس کا اشارہ یہ ہے کہ جملہ 19 فیصد افراد متاثر ہور ہے ہیں جس سے کیرالا میں 65 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔