٭ انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کی کوچین برانچ نے کیرالا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیرالا میں 65 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں ۔ مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ ڈائمنڈ پرنسیس پانی کے جہاز میں موجود 3700 کے منجملہ 700 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ کورونا وائرس کے حملہ کی شرح 19 فیصد ہے۔ اس کا مطلب کیرالا میں 65 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ ان کے لئے 2.35 لاکھ آئی سی یو بستروں کی ضرورت ہوسکتی ہے۔