کیرالا: پانی مانگنے کے بہانے نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی، ملزم فرار

,

   

کوتیام (کیرالا): پانی پینے کے بہانے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی۔ اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ایک انجان شخص نے ایک بارہ سالہ لڑکی سے ا س کے گھر کے باہر کھڑے ہوکر ایک گلاس پانی مانگا۔

لڑکی جیسے ہی پانی لانے گئی اس نے بھانپ لیا کہ لڑکی گھرپر اکیلی ہے۔ اس نے موقع کا فائدہ اٹھاکر گھر میں گھس گیا اور لڑکی کی عصمت ریزی کردی۔ متاثرہ لڑکی آٹھویں جماعت کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے ہاسپٹل منتقل بھیجا گیا۔ ملزم فرار بتایا گیا۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔