کیرالا پولیس کی رائفلس لاپتہ ہونے کی تردید

   

ترواننتاپورم۔14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس کے کوئی رائفلس لاپتہ نہیں ہوئے ہیں۔ اس سے ایک دن قبل سی اے جی آڈٹ نے 25 انساس رائفلس اور 12,061 کارتوسوں کی یہاں کے اسپیشل ریزرو پولیس بٹالین سے غائب ہونے کا پتہ چلایا تھا۔ اس دوران اپوزیشن کانگریس اور بی جے پی نے اس مسئلہ پر حکومت کی مذمت کرتے ہوئے پولیس سربراہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔