تھرواننتا پورم: کیرالہ اسمبلی نے چہارشنبہ کو متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں مرکز پر زور دیا گیا کہ وہ سرکاری طور پر ریاست کا نام تبدیل کر کے کیرلم Keralam کر دے۔ یہ تجویز چیف منسٹر پنارائی وجین نے پیش کی تھی۔انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ آئین ہند کے آٹھویں شیڈول میں شامل تمام زبانوں میں ریاست کا نام بدل کر کیرلم کر دے۔ قرارداد کو کانگریس کی قیادت والی اپوزیشن متحدہ جمہوری محاذ نے بغیر کسی ترمیم یا تبدیلی کے تجویز کو قبول کر لیا۔اس کے بعد اسپیکر اے این شمشیر نے اسے شو آف ہینڈز کی حمایت کی بنیاد پر اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کی گئی قرار داد قرار دیا۔ قرارداد پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کو ملیالم میںکیرلم کہا جاتا ہے، لیکن دوسری زبانوں میں یہ اب بھی کیرالہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملیالم بولنے والی برادریوں کے لیے ایک متحدہ کیرالہ کی ضرورت قومی آزادی کی جدوجہد کے وقت سے ہی مضبوطی سے ابھری ہے۔