کیرالا ‘ کرناٹک و مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے 14 نئے کیسیس

,

   

Ferty9 Clinic

ملک بھر میں جملہ متاثرین کی تعداد 61 تک جا پہونچی ۔ کیرالا میں 8 نئے مریض
نئی دہلی 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں کورونا وائرس کے 14 نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے ۔ ان میں آٹھ کا تعلق کیرالا سے اور تین تین کا کرناٹک و مہاراشٹرا سے بتایا گیا ہے ۔ ملک بھر میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اب 61 تک جا پہونچی ہے ۔ وزارت صحت نے آج کہا کہ ملک میں یہ کیسیس 50 سے متجاوز ہوگئے ہیں اور ریاستی حکومتوں کے معلنہ اعداد و شمار کو شامل کیا جائے تو یہ تعداد 61 تک جا پہونچتی ہے ۔ کرناٹک میں یچف منسٹر بی ایس ایڈو رپا نے کہا کہ چار افراد کے کورونا وائرس معائنے مثبت آئے ہیں۔ ان میں تین نئے کیسیس ہیں۔ مہاراشٹرا میں پونے شہر میں بھی تین افراد کے معائنے مثبت ہوئے ہیں۔ یہاں دو کیسیس کا کل پتہ چلا تھا ۔ کیرالا میں نئے کیسیس کا انکشاف کرتے ہوئے ریاستی چیف منسٹر پی وجئین نے کہا کہ کم از کم 1,116 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے ان میں 149 افراد کو تیکا و تنہا رکھا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جو نئے معاملات سامنے آئے ہیں ان میں اٹلی سے واپس ہونے والے جوڑے کے رشتہ داروںاور دوست احباب کی اکثریت ہے اس جوڑے کے معمر والدین بھی متاثرین میں شامل ہیں۔

کیرالا ‘ کرناٹک و مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے نئے مریض
جملہ تعداد 61 تک جا پہونچی ۔ مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کی ریاستی وزرائے صحت سے بات چیت

نئی دہلی ۔10مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان بھر میں مزید 14 افراد میں کورونا وائرس کے معائنے مثبت پائے گئے ہیں۔ ان میں 8 افراد کا تعلق کیرالا سے بتایا گیا ہے جبکہ تین کا تعلق کرناٹک سے اور تین کا مہاراشٹرا سے بتایا گیا ہے ۔ تینوں ریاستوں کے حکام نے یہ بات بتائی جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے جملہ مریضوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے ۔ وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں جملہ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 50 سے متجاوز ہوگئی ہے جبکہ ریاستی حکومتوں کے آج معلنہ اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو یہ تعداد بڑھ کر جملہ 61 تک جا پہونچی ہے ۔ کرناٹک میں چیف منسٹر بی ایس یدیورپا نے کہا کہ چار افراد میں کورونا وائرس کی توثیق ہوگئی ہے ان میں تین نئے مریض ہیں۔ مہاراشٹرا کے شہر پونے میں بھی تین افراد کے معائنے مثبت ثابت ہوئے ہیں جبکہ یہاں کل ہی دو کیسیس کا پتہ چلا تھا ۔ اس دوران آج صبح جملہ 58 ہندوستانیوں کو ایران سے ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ میں واپس لایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایران کورونا وائرس کے شدید متاثرین میں شامل ہے اور یہاں اب تک جملہ 291 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ آج جو مسافرین واپس ہوئے ہیں ان کے تفصیلی معائنے کئے گئے ہیں۔

کیرالا میں ریاستی کابینہ کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف منسٹر پی وجئین نے کہا کہ جملہ 1,116 افراد کو کورونا وائرس کے شبہہ میں نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ 149 افراد کو تنہائی میں اور 967 افراد کو مختلف دواخانوں میں شریک کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کیرالا میں جو تازہ کیسیس سامنے آئے ہیں ان میں اٹلی سے واپس ہونے والے جوڑے کے رشتہ دار اور دوست احباب شامل ہیں۔ اس جوڑے کے معمر والدین بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ رات دیر گئے کیرالا کی وزیر صحت کے کے شیلاجا نے کہا کہ دو مزید افراد کے کیرالا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی توثیق ہوئی ہے جن میں ایک تین سالہ لڑکا بھی شامل ہے ۔ کرناٹک میں ایک سافٹ ویر انجینئر جو یکم مارچ کو امریکہ سے واپس ہوا تھا وہ پیر کو کورونا وائرس سے متاثر قرار پایا تھا ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کے بموجب اس کی شریک حیات اور دختر کے معائنے بھی آج کروائے گئے اور وہ بھی کورونا وائرس کے مریض پائے گئے ہیں۔ ریاستی وزیر صحت سری راملو نے کہا کہ چار افراد کے ارکان خاندان کے معائنے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی اقدامات کو ترجیح دیں تاکہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔ پونے میں مزید تین افراد بھی اس وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ کل یہاں دو افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی توثیق ہوئی تھی ۔ اس طرح پونے میں جملہ پانچ مریض پائے گئے ہیں۔ تمام مریضوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ آج دن میں مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے آج مختلف ریاستوں کے وزرائے صحت سے بات کرکے صورتحال کا جائزہ بھی لیا ہے ۔

ٹرمپ کورونا سے متاثر نہیں :وائیٹ ہاؤس
واشنگٹن ۔10مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی صحت معمول کے مطابق ہے اور کورونا وائرس کے ٹسٹ میں وہ منفی پائے گئے۔ وائیٹ ہاؤس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایسے کئی قانون سازوں سے ملاقات کی تھی جو وائرس سے متاثرہ لوگوں سے قربت میں رہے اور اُنھیں الگ تھلگ رکھنا پڑا ۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری اسٹیفانی گریشم نے گزشتہ روز کہا کہ یوں تو ٹسٹ کی ضرورت نہ تھی کیونکہ صدر ٹرمپ میں مرض کی کوئی علامتیں نظر نہیں آرہی تھیں ، لیکن بطوراحتیاط ٹسٹ کرایا گیا ۔

کیرالا میں کورونا کے چھ نئے کیس ، اسکولس بند
تھرواننتاپورم ۔10مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں منگل کو کورونا وائرس کے مزید چھ معاملوں کی تصدیق ہوگئی جس کے ساتھ ریاست میں متاثرین کی تعداد 12 تک پہونچ گئی ۔ اس درمیان حکومت نے کئی تحدیدات عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں تعلیمی اداروں اور سینما گھروں کو اواخر رواں ماہ تک بند رکھنا شامل ہے۔ حکومت کا استدلال ہے کہ اس طرح نئے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ چیف منسٹر پی وجین نے کورونا وائرس کی صورتحال پر غوروخوض کیلئے منعقدہ خصوصی کابینی اجلاس کے بعد یہاں میڈیا کو بتایا کہ کم از کم 1116 افراد زیرنگرانی ہیں ۔ ان میں سے 149 کو مختلف دواخانوں کے علٰحدہ وارڈس میں رکھا گیا ہے اور 967 کو گھروں میں علحدہ گوشے میں رکھا جارہا ہے ۔ ریاستی وزیر صحت کے کے شیلجہ نے اس موقع پر کہاکہ تازہ معاملے اٹلی سے آئے افراد سے مربوط ہیں۔