کیرالا کی عوام کے مسائل کے حل کےلیے راہل گاندھی نے کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات، جانیں کیا ہے پورا معاملہ

,

   

کانگریس کے سنئیر لیڈر اور کیرالا کے وائیناڈ سے رکن پارلیمان راہل گاندھی نے عوامی مسائل کے حل کو لے کر کیرالا کے وزیر اعلیٰ پینا رائی وجین سے ملاقات کی ہے۔ دہلی واقع کوچن ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ انھوں نے سیلاب راحت اور دیگر عوامی مسائل کے بارے میں کیرالا کے وزیر اعلیٰ سے بات چیت کی۔ ساتھ ہی راہل گاندھی نے این ایچ 766 پر رات میں ٹریفک پابندی کے بارے میں بھی وزیر اعلیٰ سے تبادلہ خیال کیا اور اس کا کوئی متبادل راستہ نکالنے کی بات بھی وزیر اعلیٰ سے کہی۔

واضح رہے کہ کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی نے اس بار امیٹھی کے علاوہ کیرالا کے وائیناڈ سے بھی انتخابات میں حصہ لیا تھا، مگر انکو امیٹھی سے کامیابی نہیں ملی، اور وائیناڈ سے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوۓ۔