کیرالا کی مندر کے جلوس کیلئے مسلم والینٹرس نے راستہ فراہم کیا

,

   

تھرواننتاپورم ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے ضلع تھریسور میں ہفتہ کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جلوس نکالا جارہا تھا اتفاق سے اسی دن بھکتاپریم مندر کا فیسٹیول جلوس بھی تھا۔ مندر انتظامیہ نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے سی اے اے کے خلاف جلوس کے منتظمین اور دیگر کو اس کی اطلاع دی ہے۔ کسی ناگہانی صورتحال کے اندیشہ پر سی اے اے جلوس کے منتظیم نے مندر جلوس کو پر امن طور پر گذرنے کا تیقن دیا اور سو سے زائد مسلم والنٹرس نے مندر جلوس کے گذرنے کے راستہ پر خدمات انجام دیں جس پر تھریسور کے ڈی آئی جی نے بتایا کہ مندر جلوس میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہوئی اور یہ کیرالا کے عوام میں آپسی ہم آہنگی اور بھائی چارہ کا نتیجہ ہے۔