تھرواننتاپورم 5 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا کی ایک 30 سالہ نرس لینی پی این کو بعد از مرگ نیشنل فلورینس نائیٹینگیل ایوارڈ 2019 سے نوازا گیا ہے ۔ یہ نرس گذشتہ سال نیپا وائرس کا شکار ایک مریض کا علاج کرتی ہوئی فوت ہوگئی تھی ۔ اسے بھی نیپاوائرس لاحق ہوگیا تھا ۔ اس کی قربانی کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت کیرالا نے یہ ایوارڈ عطا کیا ہے ۔