کیرالا کے الپوڑا میں برڈ فلو‘ 6 ہزار پرندوں کو تلف کرنے کا فیصلہ

   

تروننتاپورم۔19؍مارچ ( ایجنسیز )کیرالا میں ایک بار پھر برڈ فلو نے دہشت پھیلا دی ہے۔ الپوڑا ضلع میں برڈ فلو کے انفیکشن کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد انتظامیہ الرٹ ہے اور سخت اقدام کیے گئے ہیں۔ الپوڑا ضلع کی مہما گرام پنچایت کے وارڈ 7 میں برڈ فلو کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد عہدیداروں نے جمعرات کو جانکاری دی کہ متاثرہ علاقہ میں تقریباً 6000 پرندوں کو مارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کلکٹر کی صدارت میں مختلف محکموں کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کی گئی، جس میں پرندوں کو مارنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مویشی پروری محکمہ نے متاثرہ علاقہ کے مرکز سے ایک کلومیٹر کے دائرے میں پرندوں کو مارنے کی مہم چلانے کے لیے فوری رد عمل دستہ (ریپڈ رسپانس ٹیم) کی تعیناتی کر دی ہے۔ کچھ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ پرندوں کو مارنے کی مہم 21 مارچ کی صبح سے شروع کی جائے گی۔ضلع انتظامیہ نے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سبھی محکموں کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے اور لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ افسران نے کہا ہے کہ اگر کہیں بڑی تعداد میں پرندوں کی غیر معمولی طریقے سے موت ہوتی ہے، تو اس کی اطلاع فوراً قریبی ویٹنری ہاسپیٹل کو دی جائے۔ یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ مردہ پرندوں کو سنبھالتے وقت ماسک اور دستانہ جیسی احتیاطی ترکیب استعمال کی جائے۔ ہدایات کے مطابق مردہ پرندوں کو گہرائی میں دفن کر چونا اور بلیچنگ پاو?ڈر جیسے جراثیم کش کا استعمال کیا جائے۔ ساتھ ہی علاقہ کے پولٹری فارموں کو سکت بایوسیکورٹی ترکیبیں نافذ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز کوزیکوڈ ضلع کے پنگڈ، اولاونّا، ککوڈی، پیرومنّا پنچایتوں اور نلالم علاقہ میں بھی برڈ فلو کے معاملے سامنے ا?ئے تھے۔ اس واقعہ سے ریاست میں سخت احتیاطی اقدام کیے گئے ہیں اور سبھی محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ الپوڑا ضلع میں برڈ فلو کی تصدیق کے بعد لوگوں کی تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔