تھرواننتاپور م18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) محکمہ موسمیات نے کیرالا کے تین اضلاع اڈوکی ‘ پتھانم تھٹا اور کوٹائم اضلاع میں شدید ترین بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔محکمہ نے کہا ہے کہ 18 تا 20 جولائی ان اضلاع میں شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ ریاست میں جنوب مغربی مانسون سرگر مہوگیا ہے ۔ اس ریڈ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 19 جولائی کو ارناکلم ضلع میں بھی بہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے ۔ ریڈ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ فوری احتیاطی اقدام کرتے ہوئے عوام کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا جانا چاہئے ۔ ان میں ایمرجنسی کٹس بھی تقسیم کی جانی چاہئیں۔
