الپوزا: کیرالا کے ضلع کوٹائم کی تین پنچایتوں اور الپوزا ضلع کی دو پنچایتوں میں برڈ فلو وائرس
H5N1
کی تصدیق ہونے کے بعد ہزاروں بطخوں کو تلف کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق شہارشنبہ کے روز کوٹائم ضلع کے ویچور، کلارا اور ایمنام علاقوں اور الپوزا ضلع کے نیڈوموڈی اور کارووٹا علاقوں میں کیسز درج کئے گئے ۔دونوں اضلاع کی انتظامیہ نے تمام پالتو پرندوں کو ان علاقوں کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں مارنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ دونوں اضلاع میں اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 80 ہزار پرندے مارنے پڑے ہیں۔انتظامیہ نے 60 دن سے کم عمر کی بطخوں کے لیے 100 روپے اور 60 دن سے زائد کی بطخوں کے لیے 200 روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔