نئی دہلی : آئی اے این ایس سی ووٹر کے ایک سروے کے مطابق آسام، کیرالا اور مغربی بنگال کے وزرائے اعلیٰ عوام کے انتہائی پسندیدہ اور مقبول وزرائے اعلیٰ ہیں جہاں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کی مقبولیت بالترتیب 58.27 فیصد ، 72.92 فیصد اور 57.6 فیصد ہے جبکہ یہ بات بھی واضح ہوجاتی ہے کہ کیرالا کے وزیراعلیٰ پینارائی وجین اپنے آسام اور مغربی بنگال کے ہم منصبوں سے زیادہ مقبول ہیں ۔ یاد رہے کہ آسام کے وزیراعلیٰ سربانندا سونو وال اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہیں ۔
