کنور، 19 مارچ (یواین آئی) کیرالم کے وزیرِ اعلیٰ اور سی پی آئی (ایم) پولٹ بیورو کے رکن پینارائی وجیئن نے جمعرات کو دھرمادم اسمبلی حلقے سے بائیں محاذ (ایل ڈی ایف) کے امیدوار کے طور پر کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے ۔ یہ انتخابات 9 اپریل کو منعقد ہوں گے ۔ وجیئن دھرمادم حلقے سے اس انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے والے پہلے امیدوار ہیں۔ انہوں نے صبح تقریباً 11 بجے تھالاسری ڈسٹرکٹ رجسٹرار کے دفتر میں کاغذات جمع کرائے ، جنہیں ڈسٹرکٹ رجسٹرار سچن کرشنن نے وصول کیا۔ ان کی امیدواری کے لیے درکار ڈپازٹ رقم پٹھاناپورم گاندھی بھون کے عہدیداران نے ادا کی، جو وہاں کی خواتین رہائشیوں کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔ اس موقع پر سی پی آئی (ایم) کے ضلعی سکریٹری کے کے راگیش، سینئر رہنما ای پی جیاراجن، اسمبلی اسپیکر اے این شمشیر، سیاسی سکریٹری پی ساسی اور سی پی آئی کے ریاستی رہنما اے این چندرن بھی موجود تھے ۔